ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کولمبیا لینڈ سلائیڈنگ، ہلاک شدگان کی تدفین شروع

کولمبیا لینڈ سلائیڈنگ، ہلاک شدگان کی تدفین شروع

Tue, 04 Apr 2017 17:34:04    S.O. News Service

کولمبیا،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی کولمبیا میں ویک اینڈ پر شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی اور کیچڑ کے ریلے کے باعث 262 افراد مارے گئے تھے، جن میں 43 بچے بھی تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو کا کام اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملکی صدر سانتوس نے اس تباہی کے باعث ملک میں اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ان شعبوں میں فوری سرمایا کاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


Share: